ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مدھیہ پردیش میں بی ایس پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم میں ناکامی کا اثر پارلیمانی انتخابات کے گرانڈ الائنس پر نہيں پڑے گا: کانگریس

مدھیہ پردیش میں بی ایس پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم میں ناکامی کا اثر پارلیمانی انتخابات کے گرانڈ الائنس پر نہيں پڑے گا: کانگریس

Mon, 08 Oct 2018 10:15:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ سیٹوں کے بٹوارے پر بات چیت ناکام ہونے کا اثر پارلیمانی انتخابات کے لئے گرانڈ الائنس بنانے کی کوششوں پر نہیں پڑے گا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن کے لئے بی ایس پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کے نتائج سے بی جے پی کے خلاف 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن پارٹیوں کے گرانڈ الائنس بنانے کی کوششیں متاثر نہيں ہوں گی۔

مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن کے لئے سیٹوں کی تقسیم پر بی ایس پی جیسی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کھیڑا کا کہنا تھا کہ" ایسے معاملوں میں پارٹی کی مرکزی کمان کا موقف ریاست کے زمینی حقائق کے مد نظر ریاستی یونٹوں کے موافق ہوتا ہے۔

ریاستی اکائیاں ان معاملوں میں مرکزی کمان سے زیادہ زمینی صورتحال سے باخبر ہوتی ہیں۔ اس صورتحال میں، علاقائی پارٹیاں بھی مخصوص ریاست میں اپنی پوزیشن سے واقف ہوتی ہیں۔ اس لئے ہماری ریاستی یونٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کی مرکزي کمان نے اسے قبول کرلیا ہے"۔


Share: